Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

عمران نذیر نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ عمران ںذیر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے، گزشتہ دو برسوں میں ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ خاص طور پر فیلڈنگ میں بہت بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستانی شائقین کی طرح مجھے بھی اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اچھی کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم یہ وقت ٹیم پر تنقید کرنے کا نہیں بلکہ سپورٹ کرنے کا ہے۔ عمران نذیر نے مزید کہا کہ بیماری کی وجہ سے طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہا مگر اب اپنی فٹنس پر محنت کر رہا ہوں اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہوں۔