Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ اگلے ایک، دو روز میں ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی 23 اپریل کو شیڈول ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو تین پریکٹس میچز بھی کھیلنے ہیں۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 30 اپریل تک کیا جا سکتا ہے جبکہ 22 مئی تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر کھلاڑی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ اضافی کھلاڑی بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور اگر بورڈ نے اجازت دی تو دو اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجے جا سکتے ہیں۔