Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور میں انڈر-17 ٹیلنٹ کے ٹرائلز کے موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے تیاری بہت اچھی جا رہی ہے، کھلاڑی تیار ہیں اور ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم بنے گی۔ چیف سلیکٹر نے دعویٰ کیا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان فیورٹ ہو گی۔ آسٹریلیا سے بدترین شکست پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے 7 سے 8 اہم کھلاڑی آرام کر رہے تھے مگر اس کے باوجود آخری دو میچوں میں ٹیم لڑ کر ہاری۔
اس کے علاوہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں کرکٹ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خوش آئند ہے، تمام اضلاع میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے گئے جن میں سے 250 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر کے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی تربیت، تعلیم اور اخراجات اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا، نچلی سطح پر کام ہو رہا ہے، اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کوچنگ ملے تو ان کے کھیل میں نکھار آئے گا اور زیادہ کھیلنے سے بیٹسمین کی بیٹنگ بہتر ہوتی ہے۔