Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوط ٹیموں میں سے مزید ایک ٹیم (حبیب بینک) کو ختم کر دیا گیا ہے جس وجہ سے کئی ٹیسٹ کرکٹرز اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس سے قبل یونائیٹڈ بینک نے بھی اپنی کرکٹ ٹیم کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے کپتان یونس خان تھے اور انھوں نے اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے بہت کوششیں کیں جو کسی کام نہیں آئی تھیں۔
حبیب بینک کی ٹیم ختم ہونے کے بعد یونس خان شدید غصے میں آ گئے اور انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ کام کیا ہے اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور اس سے سوال کیے جائیں۔
یونس خان نے کہا کہ پچھلے سال یو بی ایل کی ٹیم بھی ختم کر دی گئی تھی اور میری کوششوں کے باوجود سر انور پرویز اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے فیصلے کرنے سے پہلے بیک اپ پلان بنانا چاہیئے۔