Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ فیڈرل ایریاز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد شہزاد کے 56 اور محمد نواز کے 62 رنز کی مدد سے 269 رنز بنائے۔ دفاعی چیمپئن ٹیم 45.3 اوورز میں آل آؤٹ ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں سلمان بٹ اور عابد علی پر مشتمل خیبرپختونخواہ کی اوپننگ جوڑی 55 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئی۔
فیڈرل ایریاز کے نوجوان فاسٹ بولر ثمین گُل نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں جس میں سلمان بٹ (12)، عادل امین (70) اور محمد عرفان (5) کی اہم وکٹیں شامل تھیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔
پاکستان سپر لیگ میں ثمین گل پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انھوں نے پشاور زلمی کی جانب سے 15 میچز کھیلتے ہوئے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔