Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں ایڈیشن میں بولرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو سب سے کفایت شعار بولنگ چنائی سپر کنگز کے دیپ چہار نے کی ہے جن کا اکانومی ریٹ 4.66 ہے۔ ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ نے 7.11، رائل چیلنجرز بنگلور کے محمد سراج نے 7.57 اور دہلی کیپیٹلز کے کگیسو رباڈا نے 7.78 کے اکانومی ریٹ سے بولنگ کی ہے۔
آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں سب سے مہنگے بولرز کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو راجستھان رائلز کے فاسٹ بولر ورون ایرون 16 کے اکانومی ریٹ سے بولنگ کر رہے ہیں۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل بین کٹنگ کا اکانومی ریٹ 13.5 ہے جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر راجستھان کے ہی جےدیو انادکت کا ہے جنہوں نے اب تک 12.4 کے اکانومی ریٹ سے بولنگ کی ہے۔