Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے آواز بلند کر دی۔ 2022 میں قطر ہونے والے ورلڈکپ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کی کوالیفائینگ راؤنڈ میں شرکت مشکل ہو گئی ہے جس کی وجہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دو گروپس کے درمیان ہونا والا جھگڑا ہے۔ شعیب ملک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فیفا کے نام پاکستان ٹیم کے لیے اہم پیغام لکھا۔
شعیب ملک نے کہا کہ پاکستانی فٹبالرز ورلڈکپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں شرکت کے حوالے سے کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ میں آپ (فیفا) سے درخواست کرتا ہوں اس معاملے میں دیکھیں تاکہ ہماری قوم اپنی ٹیم کو سپورٹ کرے۔
انھوں نے شاہد آفریدی، عماد وسیم، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، احمد شہزاد، سہیل تنویر، عمر اکمل، کامران اکمل، شاداب خان اور حسن علی سے بھی کہا کہ وہ بھی پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے آواز اٹھائیں۔