Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز آئی پی ایل کا 15واں میچ ممبئی انڈینز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ چنائی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ بیس اوورز میں سوریا کمار یادیو کے 52 اور کرونال پانڈیا کے 42 رنز کی مدد سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں چنائی سپر کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے گرتی رہیں۔ چنائی کی اوپننگ جوڑی محض 6 رنز پر کریز چھوڑ گئی۔ سریش رائنا نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری لائن پر کھڑے کیرون پولارڈ نے حیران کن کیچ پکڑ کر ان کا خاتمہ کر دیا۔
کیدھر جادھو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کروا سکے۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم پورے اوورز کھیلنے کے بعد صرف 133 رنز ہی بنا سکی اور انھیں ایونٹ میں 37 رنز سے پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔