Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں ہوا تھا۔ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شاہینوں کو عبرتناک شکست ہوئی لیکن قومی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔ پاکستان نے اپنے اگلے دونوں گروپ میچز میں ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کیا جہاں میزبان ٹیم انگلینڈ کو شاہینوں کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
فائنل معرکے میں ایک مرتبہ پھر روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوئے۔ بڑے معرکے میں شاہینوں نے بڑی پرفارمنس دکھاتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو چت کیا اور چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ محمد حفیظ نے اس تاریخی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں پہلی شکست کے بعد ہم نے سوچ لیا تھا کہ اب پلٹ کر نہیں دیکھنا۔
انھوں نے بتایا کہ جب ہم نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دی تو یقین ہو گیا تھا کہ ہماری ٹیم فائنل معرکے میں بھی میدان مار لے گی۔ محمد حفیظ نے مزید بتایا کہ بھارت کے خلاف فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے ہمارے ذہن میں صرف یہ تھا کہ یہ ٹرافی ہم نے جیتنی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوئے تھے۔