Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فور کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق لودھراں سے تعلق رکھنے والے مشہور سیاستدان جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لیے تھے۔ پی ایس ایل فور میں ان کی ٹیم خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی اور پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی البتہ ان کی ٹیم سے تین نوجوان پلیئرز ابھر کر سامنے آئے۔
ملتان سلطانز سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولرز محمد الیاس اور علی شفیق کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین عمر صدیق بھی شامل ہیں۔ محمد الیاس اور علی شفیق اس وقت ترین اسپورٹس اکیڈمی میں اگلی پی ایس ایل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اسی اکیڈمی سے ایک نوجوان فاسٹ بولر سامنے آیا ہے جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔
اس اکیڈمی میں انگلش کوچ این پونٹ نے نوجوان بولرز کی کچھ روز ٹریننگ کی تھی۔ انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ تیمور کی بولنگ رفتار بہت زبردست ہے اور وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔