Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عمر اکمل اور وہاب ریاض پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ پلان سے باہر ہو گئے۔ فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیے گئے 23 کھلاڑیوں میں دونوں پلیئرز کا نام شامل نہیں ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔ اسکواڈ کے لیے کون فٹ ہے کون نہیں؟ اس کا فیصلہ دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہو گا۔ فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیے جائیں گے۔
فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیے جانے والے 23 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، عابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ اور ٹیم کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔