Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بلوچستان کے خلاف 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے باوجود سندھ کی ٹیم میں شامل وکٹ کیپر بیٹسمین عمر صدیق اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان نے عمر اکمل کے 99 اور ذیشان اشرف کے 75 رنز کی بدولت 346 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
جواب میں سندھ کی ٹیم کا آغاز تو اچھا ہوا مگر مڈل آرڈر بیٹسمین ناکام ہو گئے جس کے باعث اسے اپنے پہلے میچ میں 74 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر صدیق نے 64 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی اور سندھ کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سندھ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل فیڈرل ایریاز کے خلاف کھیلے گی۔