Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دو ٹائٹلز اپنے نام کیے اور اب وہ مستقبل کی طرف دیکھنے لگے ہیں۔ ڈیرن سیمی بورڈ سے اختلافات کے باعث کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں اور ورلڈکپ 2019 میں ان کی ٹیم میں واپسی کی خبریں بھی سامنے آئیں مگر سابق ویسٹ انڈین کپتان 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زیادہ دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ویسٹ انڈیز 2020 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرے گا۔ چار اپریل 2016 کو ویسٹ انڈین ٹیم نے کولکتہ میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
آخری اوور میں کارلوس بریتھ ویٹ نے بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو غیرمتوقع کامیابی دلائی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنا پہلا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل 2012 میں سری لنکا میں جیتا تھا۔