Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو کرکٹ کھیلتے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں اور آج بھی ان کے دل میں مداحوں کی اہمیت ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے ہوم گراؤنڈ پر چنائی سپر کنگز میچ کھیلنے پہنچی تو وہاں دھونی کی ایک بوڑھی مداح سامنے آ گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ختم ہونے کے بعد معمر خاتون گراؤنڈ میں کھڑی دھونی کا انتظار کرتی رہیں اور دھونی نے بھی انھیں مایوس نہیں کیا۔ انھوں نے گراؤنڈ میں آ کر اپنی فین کے ساتھ سیلفی لی اور انھیں آٹوگراف بھی دیا۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن میں میں دھونی کی ٹیم کو پہلی شکست دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں ہوئی۔ 171 رنز کے تعاقب میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی۔