Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ میں بلوچستان نے پنجاب کے بعد سندھ کی ٹیم کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کو 347 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا اور سندھ کی پوری ٹیم 274 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ میچ میں آل راؤنڈر عماد بٹ نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بلوچستان کی اننگز کے آخری اوورز میں عماد بٹ کو بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے محض 18 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ عماد بٹ نے بولنگ میں بھی زبردست کارکردگی پیش کی۔
انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس میں آصف علی اور احسن علی کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔ عماد بٹ کی میچ میں شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں 'مین آف دی میچ' کا ایوارڈ دیا گیا۔