Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناکام ہونے والے بیٹسمین عمر اکمل نے پاکستان آتے ہی اپنی فارم بحال کر لی۔ پاکستان کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں پنجاب کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 108 گیندوں پر 136 رنز بنائے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے سندھ کے خلاف 99 رنز کی زبردست اننگز کھیلی مگر مسلسل دوسری سنچری مکمل نہ کر سکے اور راحت علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
عمر اکمل نے 150 کے اسٹریک ریٹ سے 66 گیندوں پر 99 رنز بنائے تھے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین پاکستان کپ میں اب تک صرف دو میچوں میں 235 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کے علاوہ اوپننگ بیٹسمین ذیشان اشرف اور کپتان اسد شفیق نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بیٹسمینوں کی زبردست بیٹنگ کی بدولت بلوچستان نے سندھ کو 347 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔