Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو تنازعات سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران بھی کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا بےدریغ استعمال ہوا۔ یاسر شاہ اور عمر اکمل کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی ناگواری کا اظہار کیا۔
اب پی سی بی نے ورلڈکپ کے دوران ٹیم کو ممکنہ مسائل سے بچانے کے لیے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی سرگرمیوں کو محدود رکھا جائے گا اور میچز کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے پی سی بی ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کرے گا۔ کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دیئے جائیں گے کہ سوشل میڈیا پر کیا اپلوڈ کیا جانا چاہیئے اور کیا نہیں۔