Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایلسٹر کُک نے رواں برس ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن بننے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کُک نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری ٹیم کے پاس ورلڈ چیمپئن بننے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ میگا ایونٹ میں جانے سے قبل ہمارے پاس متوازن اسکواڈ ہے جو اس وقت ایک روزہ کرکٹ کی بہترین فارم میں ہے جبکہ یہ ٹیم آئی سی سی کی نمبرون ون ڈے ٹیم بھی ہے۔
واضح رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں انگلش ٹیم گروپ مرحلے سے باہر ہو گئی تھی لیکن اس مرتبہ ہوم کنڈیشنز پر انھیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے 2015 کے بعد اپنی سرزمین پر 42 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جس میں سے انہیں 30 میں کامیابی ملی جبکہ محض 9 میں حریف ٹیموں کو فتح مل پائی ہے اور تین میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ انگلینڈ اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز 30 مئی کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔