شاہد خان آفریدی کی زندگی پر ایک کتاب لکھی گئی ہے جس کا نام ان کے کھیل کے مطابق "گیم چینجر" رکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں شاہد آفریدی کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب معروف اینکرپرسن وجاہت سعید خان نے تحقیق اور مشاہدے کے بعد تحریر کی ہے۔ اس کتاب کی تقریب رونمائی 30 اپریل کو ہو گی۔ خود شاہد خان آفریدی کا اپنی کتاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بےتحاشا انٹرویوز دیئے، متعدد ٹی وی شوز میں شرکت کی لیکن میری اس کتاب میں آپ سب وہ سب کچھ جان سکیں گے جس کا میں نے اس سے قبل کبھی کھل کا اظہار نہیں کیا جبکہ میری یہ کتاب نہ صرف میرے مداحوں کے لیے ہے بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے۔