Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ارادے مضبوط ہوں تو خواب سچ ہو ہی جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی اپنے بچپن کے دنوں میں اشیش نیہرا سے ایک ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نظر آئے اور کوہلی نے کرکٹ میں اتنی محنت کی کہ وہ اشیش نیہرا کے ہی کپتان بن گئے۔ آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب میں شامل انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر سیم کرن کی کامیابی کا سفر بھی اسی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

سیم کرن نے بچپن میں کرس گیل کے ساتھ تصویر بنوائی اور آج انھوں نے آئی پی ایل میں انھی کی جگہ لے لی۔ سیم کرن نے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں کرس گیل کی جگہ اوپننگ کی اور 20 رنز بنائے۔ بعد میں انھوں نے بولنگ میں بھی زبردست پرفارمنس دی اور اپنی ٹیم کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف فتح دلائی۔
ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹیں لینے والے سیم کرن 'مین آف دی میچ' قرار پائے۔ سیم کرن کی پرفارمنس پر برائن لارا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹیم میں گیل کی جگہ لینا اور پھر پرفارمنس دینا بڑی بات ہے۔