Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ماضی میں پاکستان ٹیم کو وکٹ کیپرز بیٹسمین ہمیشہ کراچی سے ملے جن میں معین خان، راشد لطیف اور سرفراز احمد سرفہرست ہیں مگر اب آہستہ آہستہ روایت بدل رہی ہے اور دیگر شہروں سے بھی وکٹ کیپرز سامنے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ (کے پی کے) کا کرکٹ میں مستقبل روشن نظر آ رہا ہے اور اب وکٹ کیپر بیٹسمین بھی کے پی کے سے ہی سامنے آئیں گے۔
خیبرپختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ یاسر شاہ، جنید خان اور یاسر حمید جیسے کرکٹرز خیبرپختونخواہ سے سامنے آئے، آئندہ یہ سلسلہ تیز ہو گا اور ہمیں کے پی کے زیادہ کھلاڑی قومی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔