Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کنگز الیون پنجاب کے بولر رویچندرن ایشون کے ہاتھوں متنازع طریقے سے رن آؤٹ ہوئے اور کئی روز چپ رہنے کے بعد اب جوز بٹلر نے بھی اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ وہ آج کے بعد نہ کریز سے نکلیں گے اور نہ ہی اس طرح رن آؤٹ ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں اس حرکت کے بعد بہت مایوس ہوا، سب سے بڑی منفی چیز یہ تھی کہ میں اس واقعہ کو اگلے میچز میں اپنے ذہن سے نہ نکال سکا اور اگلی دونوں اننگز میں ناکام ہو گیا۔ رویچندرن ایشون کی یہ حرکت کرکٹ کی دنیا میں موضوع بحث بنی اور کرکٹ قوانین بنانے والوں نے بھی اسے 'اسپرٹ آف کرکٹ' کی خلاف ورزی قرار دیا۔