اظہر محمود پاکستان ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم اب وہ اپنی بیٹی کے بھی بولنگ کوچ بن گئے ہیں۔ اظہر محمود کی بیٹی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے۔ اظہر محمود کی 13 سالہ بیٹی عنایہ سرے کرکٹ کی طرف سے کھیل رہی ہیں اور فارغ اوقات میں اپنے والد سے بولنگ کے گُر سیکھتی ہیں۔
ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اظہر محمود اپنی بیٹی کو فاسٹ بولنگ کے گُر سکھا رہے ہیں اور اظہر محمود کی اہلیہ نے بھی اس ٹویٹ پر جواب دیا۔ انھوں نے لکھا کہ ماشااللہ اب بیٹی بھی کھیلے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی سینیئر کھلاڑی ثناء میر نے بھی اس اقدام پر اظہر محمود اور ان کی اہلیہ کی تعریف کی۔