Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

زرعی ترقیاتی بینک نے دوسری بار انٹرڈیپارٹمینٹل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ اسلام آباد میں دوسری انٹرڈیپارٹمینٹل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا۔ فتح کا تاج پھر زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم کے سر سجا۔ فائنل میچ میں مدمقابل اسٹیٹ بینک کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
زیڈ ٹی بی ایل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ جواب میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی۔
ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات نہایت مثبت رہی اور نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر جلد متعارف کروایا جائے گا۔