Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی شفافیت پر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھ گئے۔ راشد خان کی گیند کروانے سے پہلے اشارہ کرنے کی تصویریں منظر عامر پر آ گئی ہیں۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں پہلے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ریشب پانٹ نے فیلڈ سیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ویسے بھی چوکا ہے۔ اگلی گیند پر ایسا ہی ہوا اور بیٹسمین نے چوکا لگا دیا۔

اب سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ لیگ اسپنر راشد خان گوگلی اور لیگ اسپن دونوں کے ماہر ہیں۔ کون سی گیند گوگلی ہو گی یا لیگ اسپن بیٹسمینوں کے لیے یہ سمجھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
آئی پی ایل میں راشد خان گیند کرواتے ہوئے انگلیوں کا اشارہ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ لیگ اسپن پر انھوں نے دو اور گوگلی پر ایک انگلی کا اشارہ کیا۔ شائقین آئی پی ایل میں دو مشکوک حرکات پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔