Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے کپتانوں کا اعلان کر دیا۔ ورلڈکپ سے پہلے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اصغر افغان کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر گلبدین نائب کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جو ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ راشد خان ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میں لیگ اسپنر راشد خان قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شفق شنواری نائب کپتان ہوں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت رحمت شاہ کو سونپی گئی ہے۔ اصغر افغان نے 2015 میں افغان ٹیم کی قیادت سنبھالی اور اپنی ٹیم کو آّگے لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اصغر افغان کی قیادت میں افغان ٹیم نے 31 ایک روزہ میچز میں کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے 46 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 37 میچز جتوائے۔ اصغر افغان نے آئرلینڈ کے خلاف اپنے ملک کے اولین ٹیسٹ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔