Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پانچ اپریل 1991 کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد تاریخ رقم ہوئی جب پہلی مرتبہ دو بھائیوں اسٹیو وا اور مارک وا نے آسٹریلیا کی جانب سے ایک ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا اور منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑی اس سے پہلے ٹیسٹ میچز کھیل چکے تھے مگر پلیئنگ الیون میں پہلی مرتبہ دونوں ایک ساتھ شامل ہوئے۔ ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا یہ میچ ڈرا ہوا تھا۔
پہلی اننگز میں مارک وا نے 64 اور اسٹیو وا نے 26 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں دونوں بھائیوں کی بیٹنگ نہ آئی اور ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ کرکٹ تاریخ میں اسٹیو وا اور مارک وا پر مشتمل بھائیوں کی جوڑی کو سب سے کامیاب سمجھا جاتا ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی آج تک دو بھائیوں پر مشتمل ایسی جوڑی سامنے نہیں آ سکی۔
آسٹریلیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک اسٹیو وا ہیں جنہوں نے 168 ٹیسٹ میچز میں 10,927 رنز اسکور کیے جس میں 32 سنچریاں شامل ہیں۔ مارک وا نے 128 ٹیسٹ میں 8,029 رنز بنائے۔