Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فیصل اقبال نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کا بھانجا ہونے کی وجہ سے میرا انٹرنیشنل کیریئر مختصر کیا اور مجھے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ اپنے ماموں کی وجہ سے قومی ٹیم میں آیا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کا تجربہ ہونے کے باوجود لوگ آج بھی یہی الزامات عائد کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز میں کوچنگ بھی جاوید میانداد کی سفارش سے ملی ہے۔
فیصل اقبال نے کہا کہ جو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی اس میں بھی ہمیشہ متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا، ایک میچ کھیلتا تو 5 میں باہر بٹھا دیا جاتا لیکن اس کے باوجود موقع ملنے پر چند اچھی اننگز کھیلیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق سے ہمدردی ہے کیونکہ وہ بھی ابھی اسی مشکل سے گزر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو کرکٹ فیملی سے سامنے آنے والے کرکٹرز کے لئے اپنی سوچ تبدیل کرنی ہوگی