Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ورلڈکپ کے لیے اپنے پسندیدہ قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وسیم اکرم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد سمیت فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل اور آصف علی شامل ہیں۔
وسیم اکرم نے پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ عمر اکمل پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی 23 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ عماد وسیم، شاداب خان، محمد حفیظ اور فہیم اشرف بھی شامل ہیں۔
وسیم اکرم نے اپنے پسندیدہ ورلڈکپ اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں جس میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین کو بھی انہوں نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔