Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 8,000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ ویرات کوہلی مختصرترین فارمیٹ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل بھارتی بیٹسمین سریش رائنا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
اس میچ سے قبل کوہلی کو 8 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 17 رنز درکار تھے اور انہوں نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے۔ وہ واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ہوئے ہیں۔
اس فہرست میں 9,922 رنز کے ساتھ برینڈن میک کولم دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ تیسرے نمبر پر کیرون پولارڈ جبکہ شعیب ملک 8,701 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔