پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پی سی بی کے آئین میں ترامیم کرتے ہوئے اپنے آئینی اختیارات مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں سپریم باڈی ہے اور آرٹیکل 12 کے تحت یہ اختیارات بورڈ آف گورنرز کے پاس ہیں۔ پی سی بی نے ایم ڈی اور سی او او کو اختیارات دینے کے لیے گورننگ بورڈ کو خط تحریر کیا ہے۔
بورڈ آف گورنر کی منظوری ملنے کے بعد احسان مانی کے کئی اختیارات وسیم خان اور سبحان احمد کو مل جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی پالیسی چیئرمین بناتے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہو گا تاہم اس پالیسی پر عملدرآمد ایم ڈی اور سی او او کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کی تمام معاملات وسیم خان دیکھیں گے جبکہ ایچ آر، ایڈمن، فنانس اور مارکیٹنگ کی ذمہ داری سبحان احمد کے پاس ہو گی۔