Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ شروع ہونے میں اب دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران میزبان ملک انگلینڈ میں موسم گرم اود خشک رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھی اس حوالے سے ایشیائی ممالک کو خوشخبری سنائی کہ گرم موسم سے ایشیا کی ٹیموں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے اور اگر کنڈیشنز گزشتہ موسم گرما جیسی رہتی ہیں تو پھر میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ میں ایشیا کی ٹیمیں خطرناک ثابت ہوں گی۔
کیون پیٹرسن نے کہا کہ موسم بہتر ہوا اور سرسبز پچز ہوئیں تو پھر میزبان انگلینڈ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر گیند سوئنگ ہوئی تو پھر ویسٹ انڈیز کی طرح انگلش ٹیم کو اپنی کنڈیشنز میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ورلڈکپ کا میلہ 30 مئی سے لگے گا جہاں دس ممالک کی ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔