Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی کھلاڑی اظہر علی انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں ان کی ٹیم کو شراب بنانے والی کمپنی اسپانسر کرتی ہے۔ اظہر علی نے اس کمپنی کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ یہ اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ ٹیم کی گروپ فوٹو میں اظہر علی نے وہ شرٹ پہنی جس پر کمپنی کا لوگو موجود نہیں تھا۔
سمرسیٹ کی ٹیم کے ساتھ ان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیسٹ بیٹسمین کی شرٹ پر شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو موجود نہیں ہے۔ سمرسیٹ کی ٹیم کینٹ کے خلاف کاؤنٹی کا پہلا میچ کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ بھی شراب بنانے والی کسی بھی کمپنی کی اسپانسرڈ شرٹ پہننے سے انکار کر چکے ہیں۔
#Pakistan#Somerset