Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ورلڈکپ جیتنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ جیسن ہولڈر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے وہ سب حاصل کر لیا ہے جس سے میگا ایونٹ جیتا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم میں کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے کیونکہ ہماری ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔
جیسن ہولڈر نے مزید کہا کہ اگر ہمارا بنایا ہوا پلان کامیاب ہو گیا تو ٹرافی ضرور اپنے ملک لے کر جائیں گے۔ ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ چالیس سال پہلے انگلینڈ کی ہی سرزمین پر ورلڈکپ جیتا تھا اور ہماری کوشش ہو گی کہ تاریخ دوبارہ دہرائیں۔
جیسن ہولڈر نے کہا کہ وہ سابق کپتان کلائیو لائڈ سے مشورے لے رہے ہیں کیونکہ انھوں نے ہی چالیس سال پہلے انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔