Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

خیبرپختونخواہ (کے پی کے) کے خوشدل شاہ نے اپنی دھواں دھار اننگز سے بازی پلٹ دی اور پنجاب کے خلاف اپنی ٹیم کو زبردست فتح دلا دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 341 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے زبردست سنچری اسکور کی۔ جواب میں کے پی کے کی 5 وکٹیں 105 رنز پر گر گئیں اور شکست کے بادل منڈلانے لگے۔
اس صورتحال میں خوشدل شاہ اور عدنان اکمل نے 229 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی۔ خوشدل شاہ نے 96 گیندوں پر 154 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں انھوں نے 9 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
خوشدل شاہ کو زبردست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ عدنان اکمل نے بھی 79 رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کی زبردست بیٹنگ کے باعث کے پی کے نے ہدف 47ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔