Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سہیل خان کا شمار ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ سہیل خان ڈومیسٹک میں اپنی شاندار کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرتے ہوئے 2015 ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اب دوبارہ میگا ایونٹ شروع ہونے والا ہے اور ملک میں جاری پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سہیل خان نے پنجاب کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دس اوورز میں 55 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فیڈرل ایریاز کے خلاف پہلے میچ میں بھی سہیل خان دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ورلڈکپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جاری کیے ہیں مگر بدقسمتی سے سہیل خان ان کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان کپ میں کسی کھلاڑی کی زبردست پرفارمنس پر اسے بھی ورلڈکپ کے لیے لگنے والے کیمپ میں بلایا جا سکتا ہے۔