Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی سلیکشن کمیٹی نے تین روز قبل ورلڈکپ کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، شاداب خان، شان مسعود، شعیب ملک، محمد حفیظ، عثمان شنواری، یاسر شاہ، ابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیے جائیں گے اور اس مرحلے میں کامیاب ٹھہرنے والا کھلاڑی ہی ورلڈکپ کی 15 رکنی ٹیم میں شامل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے لیے کئی کھلاڑیوں کے نام فائنل ہو چکے ہیں لیکن کچھ کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ عثمان خان شنواری اور جنید خان میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جنید خان 74 ون ڈے میچز میں 108 جبکہ عثمان شنواری 15 میچز میں 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔