Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں بیٹسمینوں کا راج ہے۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ خیبرپختونخواہ (کے پی کے) اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 341 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس میں افتخار احمد کے 105، سمیع اسلم کے 68 اور خرم منظور کے 57 رنز شامل تھے۔ کے پی کے کی جانب سے سہیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخواہ کی 5 وکٹیں 105 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اس کے بعد خوشدل شاہ اور عدنان اکمل نے پنجاب کے بولرز کی جم کر دھلائی کی۔ خوشدل شاہ نے 159 اور عدنان اکمل نے 79 رنز کی زبردست اننگز کھیلیں جس کی بدولت کے پی کے نے میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
سہیل تنویر، احسان عادل، محمد اصغر، محمد عرفان، حسین طلعت اور افتخار احمد پر مشتمل پنجاب کا بولنگ اٹیک اتنے بڑے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ یہ پنجاب کی ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست تھی۔