Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کپ میں بیٹسمینوں کی چاندی ہو گئی۔ خیبرپختونخواہ (کے پی کے) اور پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دو سنچریاں اسکور ہوئیں۔ پنجاب نے افتخار احمد کے طوفانی 105 رنز کی مدد سے 341 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کے پی کے خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 154 رنز اسکور کیے جس سے خیبرپختونخواہ کی میچ میں کامیابی ممکن ہوئی۔
ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں میں بیٹسمینوں کی جانب سے چار سنچریاں اسکور کی گئی ہیں۔ عمر اکمل 235 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر موجود ہیں۔ انھوں نے پنجاب کے خلاف ناقابل شکست 136 رنز اسکور کیے جبکہ سندھ کے خلاف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کپ 2019 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز خیبرپختونخواہ کے خوشدل شاہ کے پاس ہے جنہوں نے پنجاب کے خلاف 154 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔