Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

1999 کے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا جو آج بھی ورلڈکپ کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ سے پہلے آئی سی سی ورلڈکپ کے بہترین لمحات پر ووٹنگ کروا رہی ہے اور اس میں اس میچ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر 223 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کے ثقلین مشتاق نے پانچ وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی۔
سعید انور 9، شاہد آفریدی 2، اعجاز احمد صفر، انضمام الحق 7 اور سلیم ملک 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 42 رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گر گئیں جس کے بعد ٹیم نہیں سنبھل سکی اور پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے خالد محمود نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔