پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا ہے کہ شارجہ میں ہم نے تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے تھے جس میں کئی کھلاڑی میں ناکام ہو گئے تھے اور اس میں عابد علی بھی شامل تھے۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو موقع دیا مگر ورلڈکپ میں صرف سپرفٹ کھلاڑیوں کو ہی موقع دیا جائے گا۔ انھوں نے عابد علی کی بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پہلے عابد علی سے زیادہ امید نہیں تھی کیونکہ سیریز کے دوران ان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا گیا مگر جس طرح انھوں نے بیٹنگ کی وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے لیے اس وقت بہترین ثابت ہو سکتے ہیں جب وہ نمبر چار پر بیٹنگ کریں۔