آئی سی سی ورلڈکپ سے پہلے جہاں ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں وہیں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے کوچ کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو یہ عالمی ایونٹ سے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹ میں بڑی تبدیلی ہو گی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنے کوچ رچرڈ پائبس کی فوری چھٹی کا امکان ہے۔ کنٹریکٹ کے مطابق انھیں ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز تک اپنی خدمات انجام دینا ہیں۔ بورڈ کے نئے صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوچنگ کے حوالے سے ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ رچرڈ پائبس کو جنوری میں ہیڈکوچ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور انہی کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔