Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد عامر کی خراب فارم کے باعث سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ ورلڈکپ میں ان کے انتخاب کو لے کر تذبذب کا شکار ہے۔ سینیئر بولر کی ورلڈکپ میں شمولیت پر اب تک ایک سوالیہ نشان لگا ہوا ہے مگر محمد عامر کو سابق کپتان وسیم اکرم کی سپورٹ مل گئی ہے۔ وسیم اکرم نے محمد عامر کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ عامر بےشک پچھلے کئی میچوں میں وکٹیں حاصل نہیں کر سکے مگر وہ اب بھی دنیا کے بہترین بولر ہیں۔ وسیم اکرم نے محمد حسنین کو بھی موقع دینے کی حمایت کی۔
انھوں نے کہا کہ حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف موقع دینا سمجھداری تھی، میں اور وقار یونس بھی بہت چھوٹی عمر میں ٹیم کا حصہ بنے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ورلڈکپ 1992 کی طرز پر ہو رہا ہے اور قومی ٹیم میگا ایونٹ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔