Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں بین اسٹوکس نے کہا کہ برسٹل میں ہونے والے جھگڑے نے ان کی شہرت خراب کی مگر انھوں نے اس واقعے کے بعد بہت کچھ سیکھا اور اس واقعے نے مجھے کئی طرح سے تبدیل کر دیا ہے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ میں ورلڈکپ شروع ہونے کو ہے اور میں اس میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں کیونکہ میں سڑک پر لڑنے والے کے بجائے گراؤنڈ میں لڑنے والا کہلوانا چاہتا ہوں۔
بین اسٹوکس کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں کیا جا رہا ہے اور انھوں نے 2011 میں اب اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک 79 ون ڈے میں 2,088 رنز بنا چکے ہیں اور 63 وکٹیں حاصل اپنے نام کی ہیں۔