Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ بولر الزاری جوزف نے آئی پی ایل میں ڈیبیو پر ہی دھوم مچا دی۔ الزاری جوزف نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انھوں نے آئی پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں سہیل تنویر کی جانب سے کیے گئے سب سے بہترین اسپیل کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ الزاری جوزف کی اس کارکردگی پر کیریبین کرکٹرز کافی خوش ہیں۔
سابق مایہ ناز ویسٹ انڈین کھلاڑی برائن لارا نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ایک اور ویسٹ انڈین نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ کارلوس بریتھویٹ نے الزاری جوزف کو اس شاندار ڈیبیو پر مبارکباد دی اور کہا کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بہترین ڈیبیو الزاری جوزف کے نام ہو گیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی جوزف کی زبردست پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ ایسا شاندار ڈیبیو تو صرف "فیری ٹیلز" میں ہی ہو سکتا تھا۔