Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان کو کرکٹ کو خیرآباد کہے طویل عرصہ بیت گیا مگر ان کی شہرت آج بھی قائم ہے۔ انگلش کاؤنٹی سسیکس میں عمران خان کی یادیں اب بھی تازہ ہیں اور وہاں پر لگی عمران خان کی تصویر سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستانی کھلاڑی میر حمزہ آج کل سسیکس کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور عمران خان بھی ماضی میں سسیکس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ میر حمزہ نے سسیکس کاؤنٹی میں لگی عمران خان کی تصویر کے ساتھ تصویر بنائی جو سسیکس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
میر حمزہ نے سسیکس کی جانب سے لیسسٹرشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 19 اوورز کروائے اور 71 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
#Pakistan#Sussex