Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے عابد علی کی فارم لوٹ آئی ہے۔ پاکستان کپ میں عابد علی پہلے اور دوسرے میچ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بالاآخر رنز بنانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔ راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ کے چھٹے میچ میں عابد علی نے خیبرپختونخواہ کی جانب سے بلوچستان کے خلاف 77 گیندوں پر 95 رنز بنائے جس میں چودہ شاندار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
عابد علی اور سلمان بٹ نے 168 رنز کی زبردست اوپننگ شراکت قائم کی اور خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے 358 رنز کا بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجایا لیکن طوفان کے باعث میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف عابد علی اپنے ڈیبیو پر سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن دوسرے میچ میں ناکام ہو گئے تھے۔ عابد علی ورلڈکپ کے ممکنہ 23 کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔