Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن میں رائل چینلجرز بنگلور کی ٹیم چھ میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے بنگلور کو باقی تمام میچز جیتنے ہوں گے۔ رواں سیزن میں بنگلور کو پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز نے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست ہوئی۔

سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 118 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ کوہلی الیون کے خلاف راجستھان رائلز نے 7، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 5 اور دہلی کیپیٹلز نے 4 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں ویرات کوہلی، اے بی ڈویلیئرز، مارکس اسٹوئنس، معین علی اور ٹم ساؤتھی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اس کے باوجود رواں سیزن میں ٹیم کو ابھی تک ایک کامیابی بھی نہیں ملی ہے۔