Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے۔ بنگلور نے اب تک چھ میچز کھیلے ہیں اور تمام میچوں میں کوہلی الیون شکست کی خفت سے دوچار ہوئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی اس ناقص کارکردگی پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنی توپوں کا رُخ کوہلی کی جانب موڑ دیا ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ کوہلی بطور بیٹسمین ایک شاندار کھلاڑی ہیں لیکن وہ کپتانی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ سابق بھارتی کرکٹرز نے کہا کہ بولرز پر الزام لگانے کی بجائے کوہلی کو خود ذمہ داری لینا پڑے گی۔
انھوں نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے ویرات کوہلی کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہے کہ پچھلے آٹھ ایڈیشنز میں ناکامیوں کے باوجود وہ بنگلور کے کپتان ہیں۔