Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے بُرے دن ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ ان کی ٹیم چھ میچز کھیلنے کے بعد بھی کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری نمبر موجود ہے۔ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلئے بنگلور کو تقریباََ اگلے تمام میچز میں فتح درکار ہے۔

شکستوں کے بھنور میں پھنسے ویرات کوہلی نے چھ میچوں میں 203 رنز اسکور کیے ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ ویرات کوہلی کو مزید پریشانیوں سے بچانے کے لیے مائیکل وان نے بھارتی بورڈ کو ایک مشورہ دیا ہے۔
مائیکل وان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ اگر بھارتی بورڈ عقلمند ہے تو انھیں چاہیئے کہ ورلڈکپ سے پہلے کوہلی کو آرام کروا دیں تا کہ وہ میگا ایونٹ سے پہلے خود کو پریشر سے نکال سکیں۔